سرگودھا(رضوان ساگر سے )میموسیکنڈل پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور جمہوریت کے خلاف گہری سازش ہے اس سازش کے کرتا دھرتانہیں چاہتے کہ جمہوری ادارے مضبوط ہوں پیپلزپارٹی کے کارکن اور پاکستان کے غیور عوام ایسی سازشوں کو ناکام بنا دیں گی۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر ملک عزیز الحق نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں پارلیمنٹ ہی سپریم ہوتی ہی، اور پارلیمنٹ کی قائم کردہ کمیٹی کی موجودگی میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا آئین اور قانون کے خلاف ہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک محب وطن جماعت ہے جو کسی صورت بھی ملک سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتی ہی۔ پارٹی قیادت مسلح افواج کو مضبوط دیکھناچاہتی ہے غداری کے مرتکب وہ افراد ہیں جو مشکل وقت میں ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔ ملک عزیز الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور اپنے مخالف تمام مقدمات کا سامنا کیا ہی۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مجموعی طور پر بغیر کسی گناہ کے تیرہ سال جیل کاٹی اور ان کے مقدمات پر اربوں روپے کے ضیاع کے باوجود جرم ثابت نہ ہوسکا انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مشکل گھڑی میں پیپلزپارٹی کے کارکن اور قیادت ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ سینٹ اور اسمبلیوں کے انتخابات مقررہ وقت پر ہونگی۔ پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی کے بعد دوبارہ برسراقتدار آئے گی۔ ملک عزیز الحق نے بتایا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا اس ماہ کا دورہ سرگودھا ملتوی ہوگیا ہی۔ وہ جنوری کے دوسرے ہفتہ میں سرگودھا آئینگے اور میری رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں سے ملاقات کرینگی۔ |
Saturday, December 3, 2011
Interview with Aziz ul Haq Leader PPP sargodha
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment