Wednesday, December 7, 2011

Miani News Distt sargodha

میانی (نامہ نگار ) میڈیا میں اثاثوں کا شو ر کرنے واے آتنے ہی سچے ہیں تو عدالت میں جانے سے کیوںڈررہے ہیں۔ ملک عدنان نون ، ڈاکٹر مختار بھرتھ، تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک عدنان حیات نون اورایم پی اے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، نے میانی میں صحافیوں سے الگ الگ باتیں کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اثاثے ظاہر کرنے کا اگر اتنا ہی جنون ہے تو وہ عدالت میں اثاثے لے کرکیوں نہیں جاتے جسے ہماری پارٹی نے واضع کیا ہے کہ ہم میاں نواز شریف کے اثاثے لے کر عدالت جاتے ہیں عمران خان بھی اپنے اثاثے لے کر عدالت میں آجا ئیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گااور  ہمیں پتہ ہے کہ عمران ایسا نہیں کریں گئے کیوں کہ عمران نے جو اثاثے میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کیے ہیں وہ بہت کم اور چوتھی حصہ بھی اثاثے سامنے نہیں کیے انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرکٹ کا میدان نہیں جہاں تم بونسر یارکر بال کر کے کھلاڑی کو آوٹ کر لو گئے اوریہاں گیارہ کھیلاڑی نہیں اور یہ کوئی کرکٹ کا چھوٹا سا گرونڈ نہیں جہاں تم گیارہ کھلاڑیوں کو جسے کہو گئے وہ ایسا ہی کریں گئے جناب یہ سیاست کا میدان ہے اور یہ میدان بہت بڑا اور وسی میدان ہے اور سیاست ایک ٹسٹ میچ ہے جس کھلاڑی نے لمبی انگز کھلی وہ ہی مین آف دی میچ ہوتا ہے او ر اب عوام کافی سمجھ دار ہو گئی ہے اور ٹسٹ میچ کھیلنا جانتی ہے اور وہ میا ں نواز شریف کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گئی
میانی (نامہ نگار )قومی امن کمیٹی کی تنظیم سازی ذاولفقار علی بھٹی کو میانی میں چیئر مین منتخب کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی امن کمیٹی کے ڈویثرنل کوارڑنیٹرمیا ں حسن محمود،تحصیل بھلوال کے چیئر مین شیخ کاشف محمود،حاجی فضل عباس گجر وائس چیئر مین بھلوال نے میانی کا دورا کیا اور کالزہ کالج میں ایک تقریب ہوئی جس میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت تقریب میں میاں حسن نے میانی میں تنظیم سازی کی جس میں ذاولفقار علی بھٹی کو تھانہ میا نی کے لیے قومی امن کمیٹی کا چیئر مین بنانے کا اعلان کیا اس موقع پر موجود لوگوں نے ذاولفقا علی بھٹی کو چیئر مین منتخب ہونے پر انہیں مبارک آباد دی اور ڈویثرنل قیادت کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے میانی کے لیے پڑھے لکھے اور قابل شخص کا انتخاب کیا
میانی (نامہ نگار ) میانی تھانہ میں محرالحرام کے 10 دن اچھی سیکورٹی انتظامات پر
SHO مرزا صدیق اور عملہ کے اہل علاقہ کی مبارک باد، تفصیلات کے مطابق میانی اور گردونواح میں محرالحرام میں اچھی کارگردگی پر ایس ایچ او تھانہ میانی مرزا صدیق اور اس کے عملہ نے دن رات محنت اور لگن سے محرم کی ڈیوٹی کی اور پورے پاکستان کی طرح میانی میں کوئی نہ خوش گوار واقع پیش نہیں آیا اور ساتھ ہی ساتھ ٹی ایم اے کے عملہ کی کارگردگی کو بھی سراہا کہ انہوں نے علاقہ میں صفائی کا نظام ٹھیک رکھا اور محرم امن وامان سے گزر گیااور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جہنوں نے جلوسوں کی لمہ بالمہ رپوڑینگ کی         

1 comment: