Wednesday, December 21, 2011

sargodha news Mufti Muhammad Tufail Died in sargodha

سرگودہا ( نامہ نگار )مقامی میرج ہال میں بچوں کے حقوق کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر سرگودہا کی طرف سے چائلڈ رائٹ سیل یونیسف پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ سوشل ویلفیئر پنجاب کے تعاون سے ایک چائلڈ فورم کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں سرگودہا کے مختلف سکولوں کے 45 بچوں نے شرکت کی ۔ فورم کے مہمان خصوصی ناصر محمود چیمہ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ تھے ۔ چلڈرن فورم میں بچوں کے حقوق پر مختلف مقالے پیش کئے گئی۔ یونیسف لاہور سے ملک الطاف حسین اور ازلان بٹ نے بچوں کے حقوق پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا عالمی معائدہ جو اقدام متحدہ سے منظور ہوا تھا اس پر عمل کر کے ہم اپنے بچوں کے حقوق ادا کر سکتے ہیں۔ افتخار ا حمد چیمہ نے ضلع سرگودہا میں بچوں کے حقوق کیلئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ 
wسرگودہا (نامہ نگار) جو لوگ عظیم مقصد کیلئے زندہ رہتے ہیں وہ کبھی نہیں مرتے مفتی محمد طفیل گوئندی ایڈووکیٹ کی پاکستان سے محبت بے مثل رہی انہوں نے حق وصداقت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر صاحبزادہ عبدالرسول نے ان کے انتقال پر منعقدہ محفل قرآن خوانی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم شمشاد حسین 'عباس گوئندی اور اللہ بخش سیالوی نے بھی اظہا خیال کیا۔ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہاکہ مفتی محمد طفیل گوئندی نظریہ پاکستان کی چلتی پھرتی تصویر تھے ۔ تقریب میں وکلا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

No comments:

Post a Comment