Saturday, December 17, 2011

sargodha news

سرگودہا ( )پولیو کے خلاف جہاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پولیو کے
مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہی
اقدامات کے نتیجے میں صوبہ پنجاب 2004 سے اب تک پولیو فری صوبہ ہے لیکن
ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا
اظہار پارلیمانی سکریٹری چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں ' طیبہ ضمیر قریشی ایم
پی اے ' ڈویژنل کوارڈی نیٹر پاکستان مسلم لیگ بیرسٹر محسن شاہ نواز
رانجھا او ر ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے آج ڈی ایچ کیو سرگودہا میں
اربن ایریا سرگودہا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میںپانچ سال
تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاتے ہوئے افتتاحی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حبیب احمد خان '
ایم ایس ڈاکٹر احمد نعیم شیخ ' ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر خضرمحمود قاضی '
صدر پی ایم ے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ' ڈاکٹرعتیق ارشد اور دیگر ڈاکٹرز
او رپیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نعیم شیخ
نے بتایاکہ سرگودہ شہر کے اربن ایریا میں تین روزہ مہم 19دسمبر سے 21
دسمبر تک جاری رہے گی ۔اس مہم کے دوران سرگودہا شہر کی 28 یونین کونسلز
میں پانچ سال تک کی عمر کے 90565 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے
جائیں گے ۔جس کیلئے مائیکروپلان جاری کر دیاگیاہے ۔ ڈاکٹر احمد نعیم شیخ
نے بتایا کہ تین روزہ مہم کے دوران پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے 211
ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںجن میں سے 174 موبائل ٹیمیں او ر7 فکس ٹیمیں
شامل ہے ۔ ان ٹیموں کی نگرانی کیلئے 31 ـایریا انچارج او رچار زونل
سپروائزز کام کریںگے ۔ عوامی نمائندوں نے عوام الناس پر زور دیاہے کہ وہ
پولیو ویکسین پلانے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں
کیونکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے پولیو کی بیماری پر مکمل کنٹرول
ضروری ہے ۔ انہوں نے مذہبی تنظیموں پر بھی زور دیاکہ وہ پولیو مہم کی
کامیابی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے مرض
کا شکار کوئی بھی بچہ عمر بھر کی معذوری سے دو چار ہوسکتاہے اور پولیو کے
خلاف اقدامات کیلئے تعاون انسانیت کی فلاح وبہبود او رتندرستی کیلئے بہت
بڑا کردار ہے ۔ اس موقع پر عبدالرزاق ڈھلوں ' محترمہ طیبہ ضمیر قریشی '
بیرسٹر شاہ نواز رانجھا ' ڈی سی او عظمت محمود نے پولیو کے قطرے پلاکر
مہم کا باضابطہ افتتاح کیا ۔
=سرگودہا ( )ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے ایجوکیشن افسران
کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں واقع سرکاری تعلیمی
اداروں کی سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنا کر غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت
کاروائی کریںتاکہ پسماندہ علاقوں کے طلبا وطالبات کو زیور تعلیم سے
آراستہ کرنے کے عمل کو بہتر بنایا جاسکے ۔ انہوںنے اس امر کا اظہار محکمہ
تعلیم کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ای ڈی
او ایجوکیشن چوہدی محمد منشا کے علاوہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر امان اللہ
خان اور ڈپٹی واسسٹنٹ ایجوکیشن افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او نے کہاکہ
حکومت تعلیم کے شعبہ پر خطیر فنڈز خرچ کر رہی ہے اوراس شعبہ کی ترقی ہی
معاشرے او رملک کی ترقی ہے ۔ اس لئے اس شعبہ سے منسلک افراد کو انتہائی
فرض شناسی ' دیانت داری اور قومی جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض منصبی
ادا کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو
بہتر بنانا اساتذہ کی ذمہ د اری ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات کے نجی
تعلیمی اداروں کی طرف جانے کے رجحان کو کم کرنے کیلئے ہمیں اپنے تعلیمی
اداروں کے تدریسی ' ہم نصابی سرگرمیوں کے معیار کو موجودہ تقاضوں سے ہم
آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا ء کی
تعداد میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جن
اداروں میں طلبا کی تعداد کم ہے وہاں سٹاف کو تعداد کے مطابق لایا جائے
اور اساتذہ کی کمی والے اداروں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے
۔اجلاس میں اکتوبر او رنومبر 2011 کے دوران تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے
عمل کاجائزہ لیا گیا اور اسے مربوط بنانے کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔
سرگودہا ( )پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سرگودہا اور ڈائریکٹر کالجز کے
باہمی اشتراک سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فاروق کالونی میں طالبات کی
ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے سیمینار کاانعقاد کیاگیا ۔ اس موقع پر
انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ زین العابدین نے طالبات کو ٹریفک قوانین سے
آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہاکہ خواتین ٹریفک قوانین کی پاسداری میں اہم
کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کانصف سے زائد حصہ
خواتین پر مشتمل ہے او راب ڈرائیونگ کے شعبہ میں خواتین کی اکثریت شامل
ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے نہ صرف ہم اپنے
آپ کو محفوظ بنا سکتے ہیں بلکہ دوسروں کے جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی
بناسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین معاشرے کو باشعور بنانے میں اپنا
کلیدی کرداراداکرسکتی ہیں وہ دوسروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی
ترغیب دیںاور اسکی اہمیت وضرورت کے بارے میں اپنے خاندان او رعزیز واقارب
کو آگاہی دیں تاکہ حادثات کے خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے ۔ اس موقع پر
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لیاقت غفور پراچہ نے پولیس کی طرف سے ٹریفک قوانین
کی آگاہی مہم پر انہیںخراج تحسین پیش کیا اور طالبات کو اس ضمن میں اپنا
کلیدی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔سیمینار سے پرنسپل ڈگری کالج محترمہ
کوثر ریئس نے بھی خطاب کیا او رٹریفک قوانین کے فروغ او ران پر عمل کی
ترغیب دلانے کیلئے طالبات کو ہفتہ وار لیکچر دینے کی یقین دہانی کرائی ۔
سیمینار میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
سرگودہا ( ) سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ وسکینڈری ایجوکیشن
سرگودہاکے مطابق نہم ودہم سپلیمنٹری امتحان کے ریگولروپرائیویٹ امیدواروں
کی رجسٹریشن وایڈمشن کیلئے فارم بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے
ہیں ۔ ریگولر امیدوار اپنے متعلقہ اداروں جبکہ پرائیویٹ امیدوار گھر
بیٹھے رجسٹریشن وایڈمشن فارم حاصل کر سکتے ہیں ۔ طریق کار کے مطابق پہلے
بورڈ کی ویب سائٹww.bisesargodha.edu.pk کھولی جائے پھر رجسٹریشن ایڈمشن
کے لنک پر کلک کر کے مطلوبہ فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ فارم-4 سائز اور
80 گرام موٹے کاغذ پر پرنٹ کئے جائیں ۔ ریگولر امیدواروں کیلئے نہم کا
سابقہ رول نمبر وتاریخ پیدائش کا ہونا ضروری ہے ۔
سرگودہا( )محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے
ضلعی سطح پر میڈیا سمینار 20 دسمبر کو مقامی ہوٹل میں دس بجے دن ہو گا ۔
سرگودہا ( )ڈائریکٹر لاجیکس کالج فیصل رزاق خواجہ نے بتایا کہ ان
کے ادارہ کی بارہویںسالانہ تقریب تقسیم ایوارڈ 21 دسمبر بروز بدھ شام
پانچ بجے سٹائل ان پارٹی ہال میں منعقد ہو گی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی
معروف مذہبی سکالر سید بلال قطب ہونگے ۔
]سرگودہا ( )ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خان بیگ نے دو پٹرولنگ پوسٹوں
کا افتتاح کر دیا جوپٹرولنگ پولیس کی کارکردگی میں اضافہ کا باعث بنے گی
۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے
سرگودہا ریجن کی مزید دو پٹرولنگ پوسٹوںکا افتتاح کیاجن میں ایک چوک گروٹ
ضلع خوشاب او ردوسری کاٹھ موڑ ضلع بھکر شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی
پٹرولنگ ابوبکر خدابخش او رایس پی پٹرولنگ حسن جمیل حیدر بھی موجود تھے ۔
ایڈیشنل آئی جی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان پٹرولنگ پوسٹوں کے
قیام سے عوام الناس کو خاطر خواہ فائدہ ہوگااو رجرائم میں کمی واقع ہوگی
۔
ٍپریس ریلیز
سرگودھا( )ٹریفک پولیس کے انسپکٹر محمد ممتازمیکن کی جھنگ موڑ چوکی
تحصیل لالیاں میں تعیناتی سے ٹریفک کا نظام بہتر ہو گیا ہی۔ اہل علاقہ نے
ٹریفک پولیس چنیوٹ کا ایک ایماندار فرض شناس آفیسر تعینات کرنے پر شکریہ
ادا کرتے ہوئے کہا کہ محمد ممتاز میکن انسپکٹر اور خضر حیات لالی سارجنٹ
کی تعیناتی اہل علاقہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں دونو ں پولیس اہلکاروں
کا مسافروں اور ٹرانسپوٹروں کے ساتھ رویہ انتہائی دوستانہ ہے اور دونوں
اہلکار اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کررہے ہیں ۔جس کی وجہ سے علاقے میں
ٹرانسپوٹروں اور مسافروں کے درمیان آئے روزرونما ہونے والے جھگڑے ختم
ہوئے ہیں ۔عوام نے دونوں اہلکاروں کی مزید ترقی اور انعامات دینے کا
مطالبہ کیا ہے ۔

--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <

No comments:

Post a Comment