سرگودھا( بیورورپورٹ) فراڈیوں نے لوگوں کو نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم کردیا گیاہے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ محمد ارشد کو جعلی چیک دے کر5ہزار روپے کی رقم ہڑپ کرلی۔بھیرہ کے علاقہ میں علی رضا نے غلام شبیر کو جعلی چیک دے کر ساڑھے اٹھارہ ہزار روپے کی رقم ہڑپ کرلی۔ اسی طرح محمد سلیمان نے رانا احمد کے چار لاکھ اٹھائیس ہزار روپے خردبرد کرلیئی۔ محمد ناصر نے افتخار احمد کو جعلی چیک دے کر اس کی رقم ہڑپ کرلی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ سرگودھا( بیورورپورٹ) تھانہ اربن اریریا پولیس نے ظفر کالونی کے رہائشی اشفاق الرحمن کے خلاف ٹیلی فون پر فحاش ایس میسج کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے بتایاگیاہے کہ اشفاق الرحمن اپنی ہی کالونی کے رہائشی ٹیلی فون پر گندے ایس میسج کرنے سنگین نتائج کے دھمکیاں دیتا تھا جس پر پولیس اشفاق الرحمن کے خلاف صفدر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ) تھانہ صدر پولیس نے محمد جہانگیر گورائیہ کو اشتہاری ملزم ارسلان بیگ کو خوراک مہیا کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیاہے کہ مقدمہ نمبر00کا اشتہاری ارسلان بیگ جو کہ 302کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب ہے جو گزشتہ روز جہانگیر کی رہائشگاہ پر آیا وہ وہاں پر جہانگیر نے اسے خوراک وغیرہ مہیا کی پولیس نے ارسلان بیگ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جس پر پولیس نے جہانگیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہی۔ اسی طرح محمد زکریا کے خلاف احمد حسن کو روٹی کپڑے اور رہائش مہیا کرنے پرمحمدزکریا کو گرفتار کرلیا ہی۔ اسی طرح بھلوال پولیس نے بشیر احمد اور محمد ریاض کو گرفتار کرلیا ہی۔ ان پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے شیر احمداور اعجازاحمد کو پناہ دی تھی۔شاہ پور سٹی پولیس نے محمد ریاض کر گرفتار کرنے اس سے شراب وغیرہ برآمد کرلی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ ہمراہ تصویر سرگودھا( بیورورپورٹ)انجمن تاجران کے رہنماء بھائی عبدالرحمن نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے افسران ہمارے لئے قابل احترام ہیں مگر جس طرح موجودہ تاجر تنظیم کے عہدیداران نے تاجروں کو اپنے اجلاس میں یہ کہہ کر بلوانا کہ متعلقہ افسران تاجروں کے اجلاس میں آکر معافی مانگیں گی۔ تاجروں کا یہ رویہ درست نہ تھا۔ جو بھی شخص ہمارے پاس چل کر آتا ہے ہمارے لئے قابل احترام ہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عہدیداران کے موجودہ رویہ سے تاجروں کو مایوسی ہوئی ہی۔ اگر تاجر بھائیوں میں تھوڑا سا بھی سنس ہوتا تو کہ آنیوالے افسران سے معذرت کرکے اجلاس یہ کہہ کر ختم کردیتے کہ ہمارا مطالبہ متعلقہ افسران سے تھا جو اجلاس میں نہیں آئے اس لئے اس اجلاس کی اہمیت نہیں رہی۔ مگر ان میں اتنی جرآت نہیں ہی۔ کہ وہ افسران کا سامنہ کرسکیں۔بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ انتظامیہ کے افسران ضلع کے ماتھے کاجھومر ہوتے ہیں، اور تاجر ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ مگر جس طرح کا رویہ تاجروں سے رواں رکھا جارہا ہے وہ درست نہیں ہی۔ ; سرگودھا( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء اعجازالحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا کیس اوپن کرنے کیلئے کہہ رہی ہے اگر یہ کیس اوپن ہوا تو پرانے اکھاڑے گئے تو پھر اس طرح کے ہزاروںکیس اوپن کرنا ہوگے اس طرح کے کئی کیس سپریم کورٹ میں التواء کاشکار ہیں۔ مسلم لیگ ق نے پیپلزپارٹی سے الحاق کرکے اپنی سیاسی خودکشی کرچکی ہی۔ یہ مکمل طور پرپاکستان پیپلزپارٹی بی کا کردار ادا کررہی ہی۔ وہ سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عبدالحمید کی وفات پر انکے صاحبزادے سابق میئر چوہدری حامد حمید سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھی۔ جب ان سے پوچھا گیا کیا آپ مسلم لیگ ن میں واپس جارہے ہیں تو انہوںنے کہاکہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی اور نہ ہی اس میں ایک دوسرے پر دروازے بند کیئے جاتے ہیں۔ ن لیگ کے بعض لوگ پیپلزپارٹی جبکہ پیپلزپارٹی کے ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں اسیطرح سیاست جماعتیں چلتی ہیں۔تحریک انصاف کے بارے میں اعجازالحق نے کہا کہ اس وقت وہ تیزی سے اوپر آرہی ہی، مگر وہ جتنی تیزی سے آتا ہے وہ اتنی تیزی سے واپس چلاجاتا ہے اس کا سیاسی مستقبل کیاہوگا؟اس کا فیصلہ آنیوالا الیکشن کریگا۔ انہوں نے چوہدری عبدالحمید کی سیاسی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سیاسی جدو جہد کے ذریعے سرگودھا میں اپنا نام پتہ کیاہی۔ انہوں نی8دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونیوالی دفاع پاکستان کونسل تمام پاکستانیوں کو شرکت کرنی چاہئے اور ہم تحریک انصاف کو اس میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک0شمالی کی ہیڈ مسٹریس کی درخواست پر نائب قاصد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے نائب قاصد مظہر اقبال نے جعلسازی سے اپنی ملازمت پکی کروا رکھی تھی گزشتہ روز ہیڈ مسٹریس نے مظہر اقبال کے کاغذات کی پڑتال کی تواس کے کاغذات جعلی نکلے جس پر ہیڈ مسٹریس نے مظہر کے خلاف تھانہ بھلوال میں مقدمہ درج کروا دیا ہی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے چک66شمالی کے رہائشی عامر حیات کے خلاف قدرت اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہی۔ جس نے قدرت اللہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ اسی طرح محمد اجمل، احمد، عصمت اقبال وغیرہ کے خلاف ممتازکی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہی۔ چکشمالی میں محمد ندیم کو اصغر نے زخمی کردیا۔ ساہیوال میں امان اللہ سرفراز وغیرہ نے محمد امیر کی بیٹی اور بیوی کو رقبہ کے تنازعہ پر زخمی کردیا۔ اسی طرح سلیمان، فاروق وغیرہ نے لیاقت علی کی بیوی کو گھر میں داخل ہو کر زدوکوب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جھاوریاںکے علاقہ میں محمد عمر،محمد عثمان کے خلاف حلیمہ رمضان کی درخواست پر گھر میں داخل ہو کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا ہی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)ذہنی توازن خراب ہونیوالے شخص سے دو افراد نے چھ ایکڑ اراضی اپنے نام کروالی اسی طرح دھوکہ دہی سے جعلی اسٹام تیار کرکے اراضی ہتھیانہ پر الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ بتایا گیاہے کہ مختار احمد ، محمد اکرم نے شعیب اسلم کے والد جس کاذہنی توازن درست نہ ہی۔ اس سے چھ ایکڑ اراضی اپنے نام کروالی اسی طرح تھانہ کینٹ کے علاقہ میں فرخ ناز، مسرت، عمر فاروق وغیرہ نے عابد حسین کی وفات کے بعد جعلی کاغذات تیار کرکے زمین ہڑپ کرلی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ چک08شمالی میں خواتین کی مدد سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا گیاہے بتایاگیاہے کہ قمر شہزاد، اللہ داد، خدیجہ بی بی، صائمہ بی بی نے محمد بلال کی اہلیہ مدثراں بی بی کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے اسی طرح جاوید نے ممتازبی بی کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)سرگودھا پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان سے منشیات، ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا ہے تھانہ عطاء شہید پولیس نے نذیر حسین کو گرفتار کرکے اس سے ہیروئن اور چرس برآمد کرلی۔ جھال چکیاں پولیس نے محمدرمضان کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل تیس بور، شاہ پور پولیس نے محمد احسان سے شراب برآمد کرلی جھاوریاں نے محمد نذر کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل، جھاوریاں پولیس نے محمد آصف سے پستول برآمد کرلی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ اور اسکے حواری متحرک ہوگئے ہیں۔ ملکی معیشت کی تباہی اور ملی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا جذبہ جہاد کو شب و تاج کرنے مترادف ہی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم8دسمبر کو لاہور میں ہونیوالی دفاع کونسل کانفرنس میں شرکت کریں ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام ( س) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرائوف فاروقی نے جنرل کونسل کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماء شاہین احسان مغل نے کہا ہے کہ جمعیت علماء السلام کے کارکن اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی۔ اس موقع پر مولانا محمد فاروق علوی، مولانا محمد اقبال عثمانی، مولانا الیاس فاروقی، مولاناثناء اللہ ایوبی، قاری محمد بشیر، حاجی محمد اکبر حسن، محمد عثمان قریشی، عمران قریشی، نصیر احمد فانی، چوہدری محمد نسیم ایڈووکیٹ، خواجہ حبیب الرحمن ،خالد محمود اور دیگر نے شرکت کی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ) |
Tuesday, December 13, 2011
Sargodha news
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment