سرگودہا(بیورورپورٹ)اربن ایریا سرگودہا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 19 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ مہم پر عمل درآمد کیلئے مائیکروپلان جاری کر دیاگیاہے ۔تین روزہ مہم میں سرگودہا شہر کی 28 یونین کونسلوں میں پانچ سال تک کی عمر کے 90565 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا ہے ۔ اس امر کا انکشاف آج ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حبیب احمد خان کر رہے تھے ۔۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 90565 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے 211 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 174 موبائل اور 37 فکس ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 31 ـایریا انچارج او رچار زونل سپروائزرڈیوٹی دیںگے ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عتیق ارشدنے بتایا کہ ضلع سرگودہا 2004 سے پولیو فری ہے جبکہ اس وقت صوبہ پنجاب میں پولیو کے صرف پانچ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں بہاولپور ' لودھراں ' وہاڑی اور اوکاڑہ شامل ہیں ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے صرف چار ممالک میں پولیو کی بیماری موجو دہے جس میں پاکستان 167 کیسوں کے ساتھ سرفہرست ہے دوسرے نمبرپر افغانستان ہے جس میں پولیو کے 59 کیس ' نائیجریا میں 45 جبکہ انڈیا میں صرف چار کیس سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی اداروں کا فوکس پاکستان پرہے کیونکہ یہاں سب سے زیادہ کیس پائے جا رہے ہیں جبکہ حکومت پاکستان کامشن اسے پولیو فری ملک بنانا ہے جس کیلئے بھر پور اقدامات ہو رہے ہیں ۔اجلاس میں تعلیمی اداروں بالخصوص پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پولیو مہم کو بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔نیز اجلاس کو بتایاگیا کہ بعض افراد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہیں کرتے او ربچوں کو جان بوجھ کر پولیو کے قطرے پلوانے سے اجتناب کرتے ہیں اس طرح گزشتہ پولیو مہم میں 72 ـافراد نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن میں سے بیس افراد کو قائل کر لیاگیا او ر2 ـافراد نے تعاون نہیں کیا لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے ضرور تعاون کریں اور علمائے کرام جمعتہ المبارک کے خطبات میں اس اہم قومی ایشوکی اہمیت کے بارے میں ضرور بتائیں ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ) چیف انجینئر محکمہ آبپاشی سرگودہا زون رانا آصف محمود 60 سالہ مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ان کے اعزاز میں آج چیف انجینئر کے دفترمیں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ای اریگیشن میاں عبدالرشید ' ایکسین آپریشن سعید الحسن ہاشمی ' ایس ای ڈرینج میاں نذیر احمد دگل ' ایس ای ڈویلپمنٹ سرکل میاں نثار اکبر ' ایکسین کڑانہ ہارون خان ' ایس ای سکارپ سید فیاض حسین بخاری ' ایکسین ڈرینج اسلم بیگ کے علاوہ محکمہ آبپاشی کے سٹاف نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے رانا آصف محمود کی غیر معمولی صلاحیتوں ' دیانتداری' بہترین کارکردگی بالخصوص 2010 میں جناح بیراج کو نقصان پہنچنے کے بعد حکومت کی طرف سے رانا آصف محمود کو بیراج کی مرمت کا ٹاسک دینے اور ا ن کی طرف سے ریکارڈ کم مدت میں ڈو یلپمنٹ کا کام مکمل کرنے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اس طرح انہوں نے حکومت کے اعتماد کو برقرار رکھا۔ رانا آصف محمود محکمہ آبپاشی کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ عام آدمی او رسائل کو ان تک باآسانی رسائی حاصل تھی اور ہمیشہ میرٹ او رانصاف کی بالا دستی کے علمبردار تھے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ) ایس ای اریگیشن میاں عبدالرشید نے بنگلہ سلطان پورہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نہری پانی چوری کی وارداتوں پر کنٹرول کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ جس کے نتیجے میں ٹیل کے کاشتکاروںکو ان کے حصے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ نہری پانی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف پولیس میں مقدمات درج کرائے جارہے ہیں ۔ نہری پانی کی کمی کے پیش نظر وارہ بندی شیڈول جاری کیاگیاہے اور لوئر جہلم کینال سالانہ بندی کے سلسلہ میں 26 دسمبر سے بارہ جنوری 2012 تک بند رہے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کے مسائل سنے او رموقع پر موجود افسران کو احکامات جاری کئے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ) انچارج ایجوکیشن ٹریفک یونٹ سرگودھا مخدوم احمد فاروق نے کہاہے کہ طلباء و طالبات کو چھوٹی کلاسوں سے ہی ٹریفک کی ایجوکیشن دینا انتہائی ضروری ہے ۔ چھوٹے بچے کم سنی کی وجہ سے بغیر دیکھے دائیں بائیں سڑک کراس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ کرکٹ کھیلتے ہیں ' سائیکل ، موٹر سائیکل چلاتے ہیںاور بیٹھ کر کرتب کرتے ہیں۔انہوں نے نجی سکول میں ٹریفک کی تعلیم کے کتابچے تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے اشتراک سے ٹریفک کی تعلیم کے کتابچے تیار کروائے ہیں جو پورے پنجاب میں پرائمری اور ھائی سکولوں میں مفت تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ٹریفک کی تعلیم کے کتابچے میں تصویریں بنا کر بچوں کو بتایا گیا ہے کہ پیدل فٹ پاتھ پر چلیں ۔ زیبرا کراسنگ سے سڑک کراس کریں ۔ سڑک پر کرکٹ نہ کھیلیں ۔ پتنگ نہ اڑائیں ۔ بس پر سوار ہونے سے پہلے سواریوں کو اترنے دیں ۔ لائن بنا کر اپنی باری کا انتظار کریں ۔چھت پر سوار نہ ہوں ۔ پیچھے نہ لٹکیں بس کے اندر بیٹھیں ۔ اشارہ نہ توڑیں ییلو لائٹ ، ریڈ لائٹ اور گرین لائٹ کے متعلق بتایا گیا ہے ۔ ٹریفک کی تعلیم کا کتابچہ پڑھنے سے حادثات میں بھی کمی ہو گی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)پاک چائنا دوستی وباہمی تعلقات کسی بھی طرح کی سیاسی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے باوجود مستقل بنیادوں پر قائم رہے ہیں اور وقت کی ہر آزمائش پر یہ مزید مستحکم ہونگی۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے ایم بی اے ہال میں "Pakistan - china Strategic Relationship: Prospects Challenges in 21st Century"کے موضوع پر منعقدہ اپنے خطاب میں کیا۔اس تقریب کا انعقاد شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ مشرق سے تعلقات کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ۔کیونکہ پاکستان کا مستقبل مشرقی ممالک سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے اکیڈمک سال میں سرگودھا یونیورسٹی میں چینی زبان اور لیٹریچر کا نیا شعبہ قائم کیا جائے گا ۔انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے اپنے سرحدی تنازعات کے خاتمے اور ہوائی سروس کے اجراء سے دوستی کے معاہدوں کی بنیا د رکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان دو معاہدوں نے ہمارے چینی دوستوں کو مغرب اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سے اپنے تعلقات میں سہولیات فراہم کیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات کی اہم کڑی یہ بھی ہے کہ ان کا علاقائی اور عالمی امور جو پُرامن سوچ اور سلامتی کے حامل ہیں ،پرنکتہ نگاہ یکساں ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک جیسے ہی سماجی ومعاشی مسائل کے شکار ہیں اورایک ہی طرح سے سوچتے ہیںانہیں یقین ہے کہ ان کے دو طرفہ تعلقات سے غربت اور افلاس جیسے گھمبیر مسائل پر یقینی طور پرقابو پایا جا سکتا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری دوستی ہر آزمائش کی کڑی میں سچی ثابت ہوئی ہے جو پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے یہ آئندہ بھی اسی طرح مضبوط رہے گی ۔اس سے قبل اُردو زبان اور لٹریچر شعبہ سائوتھ ایشیاء سٹڈیز پیکنگ چین کے پروفیسر اور سیپکر اعلیٰ ڈاکٹر لیوشوزیانک نے پاک چین دوستی کا تعارفی جائزہ ثقافت اور لٹریچر کے حوالے سے کرایا۔انہوںنے کہا کہ پیکنگ یونیورسٹی میں اُردو زبان پڑھائی جاتی ہے ۔جہاں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال پر بہت سا تحقیقی کام ہوچکاہے ۔انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال مشرق کے شاعر ہیں اور انہوں نے عوام کو ہر قسم کی غلامی کے خلاف اُبھارا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقبال کے نزدیک غلامی بہت بڑی لعنت ہے اور اس سے انسانیت کی توہین ہوتی ہے ۔تمام مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ ''پاک چین دوستی''کو مضبوط کرنے کے لئے مزید زاویوں کی نشان دہی کی جائے ۔منتظم اورچیئرمین شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر رشید احمدخان نے اپنے خطاب میں کانفرنس کے اغراض ومقاصد کو اجاگر کیا ۔انہوںنے کہا کہ اس کانفرنس کا اولین مقصد پاک چین دوستی کے گذشتہ چھ دہائیوں پر حاوی باہمی تعلقات پر روشنی ڈالنا تھی ۔جنہیں آگے چل کر مزید وسعت دنیا مقصود ہے ۔چین اور پاکستان کے سٹریٹجک مفادات اسی دوستی کے سبب افق پذیر ہیں۔ڈاکٹر وانگ ژو، ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ، پروفیسر ڈاکٹر مقبول حسین سیال ، ڈاکٹر اصغر جاوید ،نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا ۔کانفرنس کے اختتام پر کھیلوںکے فروغ ،عوام سے عوام تک رابطوں، اکیڈمک پروگراموں، معاشی، تجارتی اور سیاحتی روابط کو مزیدترقی دینے کے بارے میں سفارشات پیش کی گئیں۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودھا یونیورسٹی ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام انگریزی اور اُردو مباحثے 19اور0دسمبر011ء کو منعقد ہوںگے ۔شیڈول کے مطابق انگریزی مباحثہ جس کا عنوان Technology is the Death of Moralityہے 19دسمبر011ء بروز سومواراوراُردو مباحثہ جس کا عنوان 'ترقی کے لئے بیرونی امداد ضروری ہے '0دسمبر011ء بروز منگل کو منعقد ہو گا ۔دونوں مقابلے یونیورسٹی جناح ہال میں منعقد ہوں گے اور اس میں صرف پہلے سمسٹر اور سالِ اول (انٹرمیڈیٹ /ایم بی بی ایس)کے طلباء وطالبات حصہ لے سکیں گی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)نیٹو حملے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کاری ضرب ہی۔امریکہ اور نیٹو فورسز کی جانب سے وطن عزیز کے اندرونی معالات میں مداخلت اور سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں بڑھتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا ہی۔ان خیالات کا اظہارتاجر راہنما میاں طاہر اختر 'میاں نعیم نے اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ حکومت نے نیٹو حملوں کے بعد اور شمسی ائیر بیس خالی کرانے کے معاملات جس رد عمل کا اظہار کیا ہے وہ قابل ستائش ہی۔اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو اس کی ہی زبان سے جواب دیا جائی۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی خطے میں امن کے قیام کے لیے حقیقی معنوں میں ایک ذمہ دار ملک ہونے کا کردار ادا کررہا ہے اور اس سلسلے میں اب تک سب سے زیادہ نقصان بھی پاکستان کو برداشت کرنا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت تمام ممالک کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دینی چاہیے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)تین نامعلوم مسلح افراد کی شہری پر اندھا دھند فائرنگ خوش قسمتی سے گولی لگنے سے محفوظ 'تفصیلات کے مطابق شاہپور سٹی کے علاقہ قلعہ والا کا رہائشی گل محمد گذشتہ رات نو بجے گھر جارہا تھا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے اس پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کردی تاہم وہ گولی لگنے سے محفوظ رہا تھانہ شاہپور سٹی پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)امانت میں خیانت کرتے رقم خورد برد کرنے پر خاتون سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی کے رہائشی منظور حسین نے کچھ عرصہ قبل 75ہزار روپے آفتاب علی اور کنول بی بی کے پاس بطور امانت رکھوائے جنہوں نے آپس میں ملی بھگت کرتے ہوئے رقم خورد برد کرلی اور واپس کرنے سے انکار کردیا متاثرہ شخص کی درخواست پر تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)چار جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج 'تفصیلات کے مطابق کمبوہ کالونی کے محمد سعید کی ملکیتی ساڑھے بارہ ایکڑ زرعی اراضی کی جعلی پیڈ کی رسید تیار کرکے ملزمان وحید خان 'جمیل 'رمضان اور انور نے اسے دھوکہ دینے کی کوشش کی تھانہ کینٹ پولیس مصروف تفتیش ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)غفلت ولاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے دو ٹرک ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج ۔ ایک گرفتار تفصیلات کے مطابق لکسیاں کے علاقہ دودہ کے قریب ٹرک انتہائی غفلت ولاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر تھانہ لکسیاں پولیس نے ٹرک نمبر 4721کے ڈرائیور طاہر اقبال کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹرک نمبر990کے نامعلو م ڈرائیور کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)جیل میں قید حوالاتی کی خود کشی کی کوشش 'تیز دھار بلیڈ مار کر خود کو لہولہان کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا میں ڈکیتی کے مقدمہ میں سزا کاٹنے والے قیدی طارق شہباز نے گذشتہ روز خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے تیز دھار بلیڈ کے وار کرکے خود کو شدید زخمی کرلیا سپرنٹنڈنٹ جیل کی درخواست پر تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)دو افراڈیوں نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے خورد برد کرلیے تقاضا کرنے پر قتل کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے رہائشی ظہیر عباس اور اس کے دوست کو سوبھاگہ کے محمد قاسم اور ڈاکٹر اقبال نے بیرون ملک بھجوانے کے سبز باغ دکھاکر ان سے آٹھ لاکھ روپے بٹور لیے بعدازاں انہیں بیرون ملک بھی نہ بھجوایا اور رقم واپس کرنے سے انکاری ہوگئے رقم کا تقاضا کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں تھانہ شاہ نکڈر پولیس مصروف تفتیش ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)شادی شدہ خاتون اور نوجان لڑکی اغواء 'تفصیلات کے مطابق ظفر کالونی کے رہائشی محمد عمران کی اہلیہ انیلہ بی بی اور اس تین سالہ بچی کو ملزمان شفقت وغیرہ تین افراد نے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے موضع رحیم پور کے اعجاز احمد کی چچا زاد بہن عنایتاں بی بی کو ملزمان حق نواز اور احمد یار نے زبردستی اغواء کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)نہری پانی چوری کرکے فصلیں سیراب کرنیوالے چھ کاشتکاروں کے خلاف مقدمہ درج 'تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او کینال آفیسر نے دوران چیکنگ بھابھڑہ کے زمیندار امتیاز نواز 'ثناء اللہ اور سارنگ سمیت چھ افراد کے خلاف نہری پانی چوری کرنے پر تھانہ میلہ میں مقدمہ درج کروادیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)چک 92شمالی میں فحاشی کے اڈے سرعام چلنے لگے پولیس خاموش تماشائی اہل علاقہ کا احتجاج چک نمبر 92شمالی و گردونواح میں قائم عصمت فروشی کے اڈوں کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ چند ملازمین ان اڈوں سے منتھلی وصول کرکے کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کے باعث علاقہ میں رہنے والے لوگوں کو آئے روز مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے پولیس کے ارباب اختیار سے صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)رقم کے لین دن پر بوگس چیک دینے والے تین افراد کیخلاف مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے محمد شفیق کو کاروباری لین دین پر محمد اشرف نے 75ہزار روپے کا چیک دیا جو کیش کروانے پر بوگس ثابت ہوا سیٹلائٹ ٹائون کے راشد اقبال نے ظفر کالونی کے مشرف حسین کو ایک لاکھ 35ہزار اور محمد فردوس نے اولڈ سول لائن کے محمد زاہد کو پچاس ہزار روپے کا جعلی چیک تھما دیا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سرکاری ریٹ سے کم ریٹ پر گنے خریدنے والے کیخلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ نے دوران چیکنگ مختلف م قامات پر موجود غیر قانونی کنڈوں پر سرکاری ریٹ سے کم ریٹ پر کاشتکاروں سے گنا خرید کر دھوکہ دینے پر پانچ کنڈا مالکان کیخلاف شوگر فیکٹری کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروادئیے جن میں چک 66شمالی کے نصیر احمد محمد قیصر چک 98جنوبی کے محمد مقصود 'عمران احمد 'چک نمبر 100جنوبی کے شجاعت علی خان شامل ہیں۔ <سرگودہا(بیورورپورٹ)پنجاب بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے نویں اور دسویں کے امتحانات 2012ء کا شیڈول جاری کردیا ۔ترجمان کے مطابق 3مارچ 2012ء سے شروع ہونیوالے امتحانات کیلئے داخلہ اور فیس بورڈ آفس 49ٹیل میں وصول کیا جائے گا۔ریگولر امیدوارو ں کو سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 30دسمبر 'دوگنا فیس کے ساتھ 13جنوری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 25جنوری 2012ء ہوگی ۔آرٹس گروپ کے ریگولر طلباء کی فیس 1040جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی 1100روپے اسی طرح سائنس گروپ کے ریگولر طلباء کی فیس 1140اور پرائیویٹ امیدواروں کی 1200روپے مقرر کی گئی ہے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)مجلس الدعوۃ الاسلامیہ قمریہ سرگودہا کے زیر اہتمام سالانہ شہادت سیدنا امام حسین کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت حضرت پیر شمیم صابر صابری سجادہ نشین کلس شریف نے کی کانفرنس سے علامہ قاری محمد متاع صدیقی سیالوی آف کامونکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت سیدنا امام حسین یزیدی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے سیدنا اما م حسین نے سر تو کٹا دیا مگر یزید کی بعیت سے انکار کرکے اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا ۔ مولانا اللہ بخش سیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرقہ واریت نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے اگر ہم اپنا عقیدہ چھو ڑو نہیں اور دوسرے کے عقیدے کو چھیڑو نہیں کے اصول پر کاربند رہیں تو مذہبی فرقہ پرستی ختم ہوسکتی ہے ۔ پیر مشتاق احمد شاہ الازہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدنا امام حسین نے اپنی اور اپنے رفقاء کی قربانی اسلام کی سربلندی اور احیائے اسلام کیلئے دی جس کی قیامت تک مثال نہیں ملے گی کانفرنس میں مولانا احمد شفیق طاہر سیالوی 'مولانا قمر ظہور ترابی 'محمد سلطان سیالوی 'قاری غلام مصطفی رضا 'مولانا مختار احمد سیالوی 'پیر مسعود احمد چشتی 'مولانا محمد ممتاز سیالوی 'مولانامحمد اعجاز نقشبندی 'مولانا محمد عبدالطیف سیالوی علامہ عطاء اللہ جلالی کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء مشائخ اہل بیت نے شرکت کی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار سرگودہا کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری امیر عباس بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء اور عدلیہ کا وقار اور سرگودہا میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام میری اور میرے گروپ کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا امیر عباس بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سرگودہا میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام ہمارے ریجن کے ایک کروڑ عوام کا حق ہے اور وہ انتہائی دور دراز علاقوں سے انتہائی نے مساعد حالات میں مالی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے لاہور انصاف کے حصول کیلئے جاتے ہیں جبکہ گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سرگودہا میں وکلاء کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور جونیر وکلاء کو چیمبر کی الاٹمنٹ کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کررہا ہے اس مسئلہ کے حل کیلئے فوری توجہ دی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کالونی کی تکمیل اور وکلاء کالونی فیز 2کیلئے بھرپور کاوشیں عمل میں لائی جائینگی ۔تاکہ وکلاء کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کی جاسکیں امیدوار برائے جنرل سیکرٹری امیر عباس بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سرگودہا کے وکلاء ملک میں انصاف کی فراہمی کیلئے متحد ہیں اور ضلع سرگودہا کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ سینئر وکلاء نے ہمیشہ بار کی راہنمائی کی ہے اور عدلیہ وکلاء مل کر مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرینگی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)میانوالی پریس کلب کے سال 2012ء کیلئے انتخابات کا مر حلہ مکمل ' رانا امجد اقبال خان دوسری مرتبہ صدر پریس کلب منتخب ' میانوالی پریس کلب کے سال 2012 ء کے انتخابات الیکشن کمیٹی میانوالی پریس کلب انوار حسین حقی ' ملک محمدیوسف چغتائی اور ملک محمد فیصل اعوان کینگرانی میں پایہ تکمیل کو پہنچے ' میانوالی پریس کلب کے تمام ارکان کی باہمی مشاورت سے تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے نومنتخب عہدیداران میں چیف ایڈیٹر رانا امجداقبال خان دوسری مرتبہ میانوالی پریس کلب کے صدر منتخب ہوئے ' سینئرنائب صدر منظور احمد خان بوری خیل ' نائب صدر شہزاد اقبال ' جنرل سیکرٹری نجیب اللہ خان نجی ' جوائنٹ سیکرٹری تاج محمد جوڑا ' سیکرٹری فنانس طارق سجاد خان غلبلی اور سیکرٹری اطلاعات ملک عصمت اللہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ' انتخابات کے عمل میں میانوالی پریس کلب کے تمام ممبران نے خصوصی شرکت کی ' سینئر ممبران منظور احمد خان بوری خیل ' محمود الحسن خان شہباز خیل ' یوسف چغتائی ' انوار حسین حقی ' رانا مختیار خالد ' محمد وقاص ' عبدالوہاب خان شہباز خیل ' حنیف گھنجیرہ نے انتخابات افہام و تفہیم سے منعقد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ |
Wednesday, December 14, 2011
sargodha news 14th dec
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment