Sunday, December 4, 2011

بھاگٹانوالہ (نامہ نگار)

بھاگٹانوالہ (نامہ نگار) اہل بیت اور اصحابہ کرام ؓ  سے محبت ایمان کا حصہ ہے حضرت حسین ؓ  سیمت صحابہ کرام نے اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کر کے ہم تک دین پہنچایا ۔صحابہ کرام کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اس وقت پاکستان جن گھمبیر مسائل میں گھیرا ہوا ہے اس کا واحد حل خلافت راشدہ کے نظام کا نفاذ ہے ان خیالات کا اظہاراہلسنت والجماعت کوٹمومن تحصیل کے صدر قاری ممتاز اشرفی نے مدرسہ گلشن سیدنا حسین بن علی کھمب نو میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقعہ پر مولانا نواز جھنگوی نائب صدرکوٹمومن بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہم نے پوری تحصیل میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے تا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو علاوہ ازیں انہوں نے کہ محرم الحرام میں لوڈ سپیکر ایک پرمکمل پابندی کروائی جائے جب بھی کوئی مسئلہ بنتا ہے تو ابتدائی طورپر لوڈ سپیکر ہی اس کا موجب ہوتاہے ہم ڈی ایس پی کوٹمومن کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے موضع روانہ اور موضع چاوئوال میں لوڈسپیکر پر پابندی لگا کرامن امان کو بحال رکھا

--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com

No comments:

Post a Comment